لاہور:
پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
شدید گرمی کے باعث گھروں اور دفاتر میں اے سی اور ایئر کولرز کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ شہری ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے لگے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے 11 مئی تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




