پرپوز کرنے کے بہانے موت، لڑکی نے بوائے فرینڈ کو آگ لگا دی

WhatsApp Channel Join Now

انڈیا کی ریاست کرناٹک میں ایک انتہائی افسوسناک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے دوست کو زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کرناٹک کے گاؤں انجان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ پریرنا اور مقتول کرن ایک ہی جگہ ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے دوستی تھی۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں پریرنا کو یہ احساس ہوا کہ کرن اس میں دلچسپی کم لے رہا ہے اور اس سے شادی کا ارادہ نہیں رکھتا، جس پر اس نے اسے اپنے گھر بلایا۔

پولیس کے مطابق جب کرن گھر پہنچا تو دونوں کے درمیان کچھ دیر گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں ملزمہ نے مبینہ طور پر کرن کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور اس کے ہاتھ باندھ کر اسے کرسی پر بٹھا دیا۔

جب کرن نے اس عمل کی وجہ پوچھی تو پریرنا نے بتایا کہ یہ سوشل میڈیا پر رائج ایک نئے انداز میں پرپوز کرنے کا طریقہ ہے۔

تاہم کچھ ہی دیر بعد ملزمہ نے مبینہ طور پر کرن کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس اندوہناک واقعے نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top