پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ بھارتی کوششیں بے سود ثابت؛ عرب میڈیا

WhatsApp Channel Join Now

عرب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں اور ناکام ہوگئیں۔

پاکستان نے اس عرصے میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کو برقرار رکھا اور کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی مسلم دنیا، خلیجی ممالک اور مختلف بین الاقوامی فورمز میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی سیاست میں بدلتے ہوئے حالات، علاقائی مفادات اور معاشی شراکت داریوں نے کسی ایک ملک کے لیے دوسرے ملک کو مکمل طور پر سفارتی تنہائی کا شکار بنانا مشکل بنا دیا ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top