قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر تخفیف غربت سید عمران احمد شاہ کے دلچسپ جواب پر ارکان بھی ہنس پڑے۔
وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت تخفیف غربت بے نظیر انکم سپورٹ کی وجہ سے 30 لاکھ لوگ خط غربت کی لکیر سے نکل آئے ہیں۔
رکن نے سوال کیا کہ یہ بتائیں شرح غربت کی لکیر سے کتنے لوگ نیچے چلے گئے ہیں؟ جس پر وفاقی وزیر بتایا کہ 40 لاکھ لوگ خط غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں۔
وزیر سید عمران احمد شاہ کے جواب پر ارکان بھی ہنس پڑے۔
اجلاس کے دوران، رکن نعیمہ کشور نے کہا کہ قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ چل نہیں رہا اور ہمیں پیپر لیس اسمبلی کا کہہ دیا گیا ہے۔
نعیمہ کشور نے اپنا آئی ٹیب ایوان میں دکھا دیا جس پر انٹرنیٹ نہیں چل رہا تھا۔
نعیمہ کشور نے کہا کہ ارکان کی اکثریت پیپرز سے نابلد ہے، کم از کم آئی ٹی عملہ ہی دے دیں، یہاں ارکان کی اکثریت ٹیب لیکر ہی نہیں آئی تو اِن پٹ کیا دیں گے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




