وفاقی حکومت نے عید کے تیسرے دن عوام کے لیے اہم اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی گنجائش پیدا ہو گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا اور اس وعدے پر ہو بہو عمل کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں بھی 22 روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پچھلے ہفتے بھی عوام کو ریلیف دیا گیا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے سخت ترین حالات میں بھی عوام کے لیے ریلیف کا سلسلہ جاری رکھا اور پبلک، گڈز ٹرانسپورٹ اور موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے فیول پر سبسڈی دی۔
مزید کہا گیا کہ جب خطے کے دوسرے ممالک میں پیٹرول حاصل کرنے کے لیے قطاریں لگی ہوئی تھیں، پاکستان میں وزیراعظم کے بروقت اقدامات کی بدولت عوام کو پیٹرول اور ڈیزل دستیاب تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جب دنیا میں تیل کا بدترین بحران تھا، اس دوران عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیراعظم کی جانب سے 130 روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکا گیا اور سبسڈی کی مد میں بھی عوام کو ریلیف مہیا کیا گیا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




