اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں اور ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے درمیان تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکارہ کے دلکش برائیڈل انداز اور خوشگوار لمحات نے مداحوں کی جانب سے خوب داد سمیٹی ہے۔
مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ نہایت خوبصورت اور روایتی انداز میں نظر آئیں۔ تقریب کے لیے اداکارہ نے سنہری کتان سلک سے تیار کردہ دیدہ زیب لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نہایت نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھی۔ ان کے ہمراہ دلہا حمزہ حبیب سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے جس پر سنہری کام کیا گیا تھا، جبکہ دونوں نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوا کر تقریب کے حسن کو مزید بڑھا دیا۔
View this post on Instagram
تصاویر کے ساتھ مومنہ اقبال نے اپنے شوہر حمزہ حبیب کے نام ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا۔ انہوں نے مختصر مگر جذباتی انداز میں ’’میرے حمزہ‘‘ لکھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
مہندی کی تقریب میں مومنہ اقبال نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی زیب تن کیا، جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک نے لباس کو خاص کشش بخشی۔ اس کے ساتھ جامنی رنگ کے خوبصورت دوپٹے نے ان کے برائیڈل لک کو مزید نمایاں کیا۔ روایتی زیورات، ہاتھوں پر سجی مہندی اور سنہری چوڑیوں نے ان کی شخصیت میں دلکشی کا اضافہ کیا اور انہیں ایک روایتی پاکستانی دلہن کا منفرد روپ عطا کیا۔
یاد رہے کہ مومنہ اقبال گزشتہ دنوں اپنی شادی سے قبل ایک تنازع کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی رہی تھیں، تاہم ان تمام حالات کے باوجود انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کیا اور اب ان کی شادی کی مختلف تقریبات خوشگوار ماحول میں جاری ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر مداح نہ صرف اس نو بیاہتا جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں بلکہ مومنہ اقبال کے روایتی اور شاندار برائیڈل انداز کی بھی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ ان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز کو ہزاروں صارفین پسند اور شیئر کر چکے ہیں، جبکہ شوبز شخصیات بھی اس جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




