معرکہ حق کی مناسبت سے چین اور برازیل میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں خصوصی تقریبات کاانعقاد کیا گیا۔
چین میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق نے خطے میں امن، استحکام اورقومی خودمختاری کیلئے جدوجہد کی ایک روشن مثال قائم کی۔
تقریب میں معرکۂ حق کی عظیم فتح کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔
دوسری جانب معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پربرازیل میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں بھی تقریب ہوئی جس میں اوورسیز پاکستانیوں نے قومی اتحاد اور یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں سے دور مگر دل سے قریب ہیں، جہاں بھی ہوں پاکستان ہماری پہچان ہے۔
دنیا بھر میں معرکۂ حق کی تقریبات اوورسیز پاکستانیوں کے جذبۂ حب الوطنی اورافواجِ پاکستان سے وابستگی کا مظہر ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




