مشرق وسطیٰ تنازع، وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

WhatsApp Channel Join Now

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی دورے کے دوران سعودی ہم منصب سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے دورہ سعودی عرب کو موجودہ حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جارہی ہے۔ اس حوالے سے اُن کی سعودی ہم منصب شہزادہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک سعودی مشترکہ سیکیورٹی تعاون اور اسکے دائرہ کار میں معاملات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

ملاقات میں ایران امریکہ مذاکراتی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top