وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وعدے کی تکمیل، راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12 لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکاؤنٹس کھول دیے گئے جبکہ ان اکاؤنٹس میں 22 ارب روپے بھی منتقل کردیے گئے۔
صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کے مطابق صوبہ بھر میں اکاؤنٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا گیا، محکمہ سوشل سکیورٹی نے کامیابی سے ٹاسک مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے، وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق ہر ماہ 3 ہزار روپے سبسڈی اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کی فلاح کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ورکرز کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




