کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون دھوپ سڑی گاوں میں اپنے بھتیجے کے گھر آئی ہوئی تھی، ملزم خاتون کا محلے دار ہے جو ورغلا کر خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا۔
ملزم نامعلوم مقام پر خاتون کو دھمکا کر زیادتی کرکے فرار ہوگیا تھا، خاتون کے بھتیجے کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کی گئی۔
ملزم محمود عرف ملنگا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش کے لیے جنڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




