قومی اسمبلی نے مختلف وزارتوں ڈویژنوں اور محکموں کے 482ارب روپے ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے بجٹ سے متعلقہ دستاویزات کے مختلف جدول ایوان میں پیش کیے۔ جدول منظور شدہ اخراجات 2026/27، جدول منظور شدہ ضمنی اخراجات 2024/25-2025/26، جدول منظور شدہ متجاوز اخراجات 2016/17-2024/2025 اور آڈٹ رپورٹس برائے سال 2025/2026 ایوان میں پیش کی گئیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر ترمیمی بل 2026 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جس کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کی مالی سال 2024-25 کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا عمل شروع کیا گیا۔
سپلیمنٹری گرانٹس کی مد میں ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کا 6 کروڑ 48 لاکھ روپے، کابینہ ڈویژن کے 30 کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کے 5 ارب 61 کروڑ روپے، دفاعی ڈویژن کا 1 ارب 25 کروڑ 20 لاکھ روپے اور دفاعی خدمات کے 22 ارب 84 کروڑ روپے کا مطالبہ زر منظور کیا گیا۔
اسی طرح، وفاقی تعلیمی ادارہ جات گیریژن کے 1ارب 43 کروڑ 63 لاکھ روپے، پاور ڈویژن کے 43 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ روپے، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے 25 کروڑ روپے جبکہ سپلیمنٹری گرانٹس کی مد میں گرانٹس، سبسڈیز اور متفرق اخراجات کے 37 ارب 89 کروڑ 27 لاکھ روپے کا مطالبہ زر منظور کر لیا گیا۔
سپلیمنٹری گرانٹس کی مد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 2 ارب 69 کروڑ روپے، فارن افیئرز ڈویژن کے 9 کروڑ 2 لاکھ روپے، اطلاعات و نشریات ڈویژن کے 1ارب 80 کروڑ روپے، داخلہ ڈویژن کے 1 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ روپے، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے 45 کروڑ 22 لاکھ روپے، کمبائنڈ سول آرمڈ فورسز کے 5 ارب79 کروڑ 35 لاکھ روپے اور امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن کے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کا مطالبہ زر منظور کیا گیا۔
قانون و انصاف ڈویژن کے 4 کروڑ 96 لاکھ روپے، قومی غذائی تحفظ و تحقیق ڈویژن کے 23 کروڑ 84 لاکھ روپے، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے 16 کروڑ 4 لاکھ روپے، قومی صحت خدمات ڈویژن کے 3 ارب 82 کروڑ 8 لاکھ روپے، پارلیمانی امور ڈویژن کے 5 کروڑ روپے، غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ ڈویژن کے 10 کروڑ روپے اور اسپورٹس ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 5 ارب 50 کروڑ روپے کا مطالبہ زر منظور کیا گیا۔
پاور ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 75 کروڑ روپے، نیوٹیک کے 2 ارب 75 کروڑ روپے کے ترقیاتی اخراجات، خزانہ ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے لیے 1 ارب 26 کروڑ 97 لاکھ روپے کا مطالبہ زر منظور کر لیا گیا۔
سپلیمنٹری گرانٹس کی مد میں داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی اخراجات کے یئے 1 ارب 10 کروڑ 60 لاکھ روپے، پیٹرولیم ڈویژن کے سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 20 کروڑ 79 لاکھ روپے اور سول ورکس پر سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 22 ارب 15 کروڑ روپے کا مطالبہ زر منظور کیا گیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




