فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں میزبان کینیڈا اور بوسنیا کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
ٹورنٹو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں کینیڈا کی ٹیم نے ابتدا سے جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم پہلا گول بوسنیا نے کیا۔ بوسنیا کے کھلاڑی جووو لوکچ نے 21ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔
پہلے ہاف کے اختتام تک بوسنیا کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔دوسرے ہاف میں کینیڈا نے مزید دباؤ بڑھایا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے لیکن ابتدائی طور پر کامیابی نہ مل سکی۔
آخرکار 79ویں منٹ میں کینیڈا کے کھلاڑی گائل نے شاندار کک کے ذریعے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کرسکی اور میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




