مشہور کمپنی ایڈیڈاس (Adidas) اور انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک حیران کن اور جدید ترین اشتراک کا اعلان کر دیا ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے فٹ بال ایموجی (Emoji) کو اب باقاعدہ طور پر ورلڈ کپ کی آفیشل میچ بال ’ٹرائی اونڈا‘ (Trionda) کے روپ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد، واٹس ایپ چیٹس میں عام سا نظر آنے والا فٹ بال ایموجی اب محض ایک ساکن آئیکن نہیں رہے گا، بلکہ یہ فوری طور پر ’ٹرائی اونڈا‘ کے ڈیزائن میں بدل جائے گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ایک چھوٹی سی تبدیلی ہے، مگر اس کا مقصد آج کے دور کے فٹ بال فینز کو ہدف بنانا ہے جو میچ کا پورا مزہ گروپ چیٹس، لائیو ری ایکشنز اور میچ ڈے میسجنگ کے ذریعے لیتے ہیں۔ اس اقدام سے ورلڈ کپ براہِ راست صارفین کی روزمرہ کی گفتگو کا حصہ بن جائے گا۔
’ٹرائی اونڈا‘ کا مطلب کیا ہے؟
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار مشترکہ طور پر تین ممالک (امریکا، کینیڈا اور میکسیکو) میں کھیلا جا رہا ہے۔ فیفا کے مطابق ورلڈ کپ کی آفیشل گیند کا نام اسی تاریخی سیٹ اپ کو پیشِ نظر رکھ کر وضع کیا گیا ہے کہ 'Tri' تین میزبان ممالک کی علامت جبکہ 'Onda' ہسپانوی اور پرتگالی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’لہر‘ کے ہیں۔
گیند کا متحرک ڈیزائن بھی اسی نظریے کے تحت تیار کیا گیا ہے، جس میں لہراتی ہوئی لکیریں اور گرافکس ان تینوں ممالک کے درمیان فٹ بال کے جنون اور ثقافتی بہاؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




