شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ عالمی تنازعات میں اضافے کے مدنظر ملک کو ایک جوہری ریاست کے طور پر قائم رکھنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمراں ورکرز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ ملک کی پوزیشن بطور جوہری ریاست برقرار رکھنا عالمی سلامتی کی صورتحال سے نمٹنے کا واحد طریقہ ہے۔
کم جون ان نے کہا کہ دنیا کے پردے پر ناقابل تصور اور حیران کن واقعات رونما ہورہے ہیں اور یہ واقعات سامراجی قوتوں کے گینگسٹر اور لالچی جیسے رویوں کی وجہ سے رونما ہو رہے ہیں جس سے دنیا بھر میں تصادم مزید پرتشدد ہو رہے ہیں اور اس کا ذمہ دار امریکا ہے۔
شمالی کوریا کے لیڈر نے امریکا اور جنوبی کوریا پر الزام لگایا کہ وہ دونوں جزیرہ نما کوریا کی سلامتی کو اپنی مشترکہ جوہری پوزیشن کو اپ گریڈ کر کے خطرناک بنا رہے ہیں اور اس کا واحد مقصد شمالی کوریا پر حملہ کرنا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




