ایک سابق کپتان پر الزامات لگانے پر احمد شہزاد قانونی مشکل میں پڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کرکٹ چھوڑ کر اب ٹی وی پر ایکسپرٹ کے روپ میں نظر آتے ہیں، وہ جس طرح کی جارحانہ بیٹنگ کرتے تھے اب ان کے تبصرے بھی ویسے ہی ہوتے ہیں۔
البتہ گزشتہ دنوں ایک سابق کپتان کے حوالے سے انہوں نے متواتر بعض تبصرے کیے، ان میں سے ایک مخصوص کھلاڑی کو نہ کھلانے کے حوالے سے تھا جس کا جواز بھی دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایک سے زائد بار یہ الزام سننے پر سابق کپتان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، انہوں نے قانونی راہ اپناتے ہوئے شکایت درج کرا دی۔
سائبر کرائم قانون کے تحت احمد شہزاد کو گزشتہ دنوں لاہور میں پوچھ گچھ کے لیے بھی بلایا جا چکا، اگر وضاحت سے حکام مطمئن نہ ہوئے تو باقاعدہ ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔
سابق کپتان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگر صرف کھیل کے حوالے سے بات ہو تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ البتہ الزامات لگانے سے ساکھ متاثر ہوتی ہے، اگر کوئی بات درست نہ بھی ہو لیکن اسے بار بار دہرایا جائے تو لوگ اسے سچ سمجھنے لگتے ہیں، اس لیے کارروائی ضروری تھی۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




