زمین سے محبت کے عالمی دن کے تحت پاکستان بھر میں سرکاری عمارتوں کی لائٹوں کو ایک گھنٹے کیلیے بند کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت اور ورلڈ ارتھ ڈے کے پیش نظر رات 8 بج کر 30 منٹ سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹیں بند کردی گئیں۔
شاہراہ دستور، ریڈزون مکمل اندھیرے میں ڈوب گیا جبکہ تمام سرکاری عمارتوں میں غیرضروری لائٹس بند کی گئیں۔
اس کے علاوہ پارلمنٹ ہاؤس، سینٹ، ایوان صدر، سپریم کورٹ وفاقی آئینی عدالت کی بھی غیر ضروری لائٹس بجھائی گئیں۔
راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری دفاتر میں غیرضروری لائٹیں بند کی گئیں۔
اس کے علاوہ لاہور میں بھی مرکزی شاہراہوں اور سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند کی گئیں۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں 500 سے زائد مقامات پر روشنیاں گل ہوئیں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر افس سمیت دیگر دفاتر میں لائٹس آف کر دی گئیں۔
نمایاں شہروں کی مرکزی روڈز پر اسٹریٹ لائٹس، نجی عمارتوں اور مری کے ایمفی تھیٹر میں روشنیاں گل کرکے شمع روشن کی گئیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے تمام چھوٹے و بڑے شہروں میں بھی ورلڈ ارتھ ڈے کے تحت ایک گھنٹے کیلیے لائٹیں بند کی گئیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




