سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ روٹ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روٹ ٹو مکہ پروگرام میں شامل ممالک میں سعودی ایمیگریشن پروسس کے تحت لاکھوں عازمین حج کو سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ سعودی عرب پہنچ سکیں۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 2017 سے روٹ ٹو مکہ انیشیٹو کا آغاز کیا گیا تھا جس کے ذریعے عازمین حج کو آسان سفری سہولیات کا آغاز ہوا. اس سال دس ممالک کے 17 مختلف ائیرپورٹس پر روٹ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین سفر کر سکیں گے.
گزشتہ نو سالوں کے دوران 12 لاکھ 54 ہزار 994 عازمین روٹ ٹو مکہ سے سہولت حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان سے لاہور،اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹس سے پاکستانی عازمین حج بھی آسان روٹ ٹو مکہ کے ذریعے آسان سفری سہولیات حاصل کریں گے۔
روٹ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی حکام ان ایئرپورٹس پر عازمین حج کی امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس کا عمل پاکستان میں ہی مکمل کریں گے جس سے سعودی عرب پہنچنے پر انہیں دوبارہ امیگریشن کے مرحلے سے نہیں گزرنا پڑے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




