دو ماہ بعد ایران کی بڑی کامیابی، 48 لاکھ بیرل خام تیل لے کر ٹینکر امریکی ناکہ بندی سے نکل گئے

WhatsApp Channel Join Now

ایرانی خام تیل کی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں تیل کی ترسیل پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کے علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹینکر ٹریکرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایران کی پہلی بڑی خام تیل برآمدات ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق نیشنل ایرانیئن ٹینکر کمپنی کے دو بڑے وی ایل سی سی سپر ٹینکرز، ڈیونا اور ہیرو 2 امریکی بحری گھیرا عبور کر کے خلیجی پانیوں سے نکل چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں جہاز مجموعی طور پر تقریباً 38 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لے کر روانہ ہوئے ہیں۔ ٹینکر ٹریکرز کا کہنا ہے کہ یہ معلومات ڈیجیٹل شپنگ ٹریکنگ ڈیٹا اور سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے حاصل کی گئی ہیں۔

بعد ازاں ویب سائٹ نے ایک اور اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ایرانیئن ٹینکر کمپنی کا ایک تیسرا جہاز بھی امریکی ناکہ بندی کی لائن سے گزر چکا ہے، جس میں تقریباً 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو ایران کے لیے یہ ایک اہم معاشی پیش رفت ہو سکتی ہے، کیونکہ حالیہ مہینوں میں آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے باعث ایرانی تیل کی برآمدات شدید متاثر ہوئی تھیں۔

دوسری جانب امریکی اور ایرانی حکام کی جانب سے اس مخصوص رپورٹ پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم عالمی توانائی منڈیوں میں اس خبر کو خاص اہمیت دی جا رہا ہے کیونکہ ایران کی برآمدات میں اضافہ عالمی تیل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top