سابق کپتان محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم سے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مضبوط کمبینیشن تشکیل دینے کی امیدیں وابستہ کرلیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز 30 مئی سے 4 جون تک کھیلی جائے گی، یہ رواں برس پاکستان کی دوسری ون ڈے سیریز ہوگی۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا تاہم فیوچر ٹور پروگرام کے مطابق پاکستان کو اب تک صرف 10 ون ڈے میچز ملے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ان میچز میں بہترین وسائل بروئے کار لا کر مضبوط اسکواڈ تیار کرے گی۔
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد پاکستان نے 5 ون ڈے سیریز کھیلیں جن میں 3 بیرون ملک ہار جبکہ 2 ہوم سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




