پاکستانی عازمین نے حج 2026 کے دوران ناقص انتظامات پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے شکایات کے انبار لگا دیے جبکہ کیس بھی دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
عازمین کا کہنا تھا کہ 12، 12 لاکھ روپے حج کے لیے دیے لیکن یہاں انتطامات ناقص ہیں۔
عازمین حج کا کہنا تھا کہ بیڈ ٹھیک نہیں، ٹرانسپورٹ وقت پر نہیں پہنچ رہی اور ناقص کھانا دیا جا رہا ہے، ہمارا یہاں کوئی پرسان حال نہیں اور بے یارو مدد گار چھوڑ دیا گیا ہے، ہماری شکایات کوئی نہیں سنتا جبکہ کئی بار جلا ہوا کھانا ملا ہے۔
وزیر مذہبی امور نے حج انتظامات سے شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ناقص انتظامات پر ایکشن لیتا ہوں۔
عازمین حج نے سوال اٹھایا کہ آپ کے ایکشن سے اب کیا فائدہ، پہلے ایکشن کیوں نہیں لیا؟ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا۔
عازمین نے شکوہ کیا کہ بیوروکریسی سعودی عرب میں حج انتظامات سے متعلق کیا کر رہی ہے؟ ہم جیل میں آئے ہیں یا حج پر آئے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے معاملے پر موقف دینے سے احتراز کیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




