بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے لیے انڈین پریمیئر لیگ کا رواں سیزن مایوس کن ثابت ہوا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمراہ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد مگر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرنے والے بمراہ پورے سیزن میں اپنی روایتی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
جسپریت بمراہ 13 میچز میں صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے جبکہ کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ شکار نہ کر پائے۔
انہوں نے مجموعی طور پر 294 رنز دیے اور ان کا اکانومی ریٹ 8.37 رہا۔
اسی کارکردگی کے باعث وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے پہلے ایسے بولر بن گئے جنہوں نے ہر وکٹ کے بدلے 100 سے زائد رنز دیے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بمراہ کی بولنگ اوسط 102.50 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 73.50 رہا۔
یہ ریکارڈ کم از کم 40 اوورز مکمل کرنے والے بولرز کی بنیاد پر مرتب کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق مخالف بیٹرز نے بمراہ کے خلاف محتاط حکمت عملی اپنائی اور غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کیا جس کی وجہ سے انہیں وکٹیں حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




