آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا، جس میں ترقیاتی بجٹ، معاشی اہداف اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات سے متعلق اہم سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ 27-2026 کے لیے سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی ( اے پی سی سی) کا اجلاس آج وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی اور پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام، پی ایس ڈی پی کے لیے 1126 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور آئے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد رکھنے کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔
وفاقی وزارتوں اور صوبوں کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اپنی سفارشات پیش کریں گے۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا اور اقتصادی نمو، ترقیاتی اخراجات اور قومی ترجیحات سے متعلق سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی سی کی سفارشات قومی اقتصادی کونسل کو بھجوائی جائیں گی، جس کا اجلاس 3 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت متوقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس بجٹ27-2026 کی منظوری کے عمل میں ایک اہم مرحلہ ثابت ہوگا جہاں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور معاشی اہداف سے متعلق اہم فیصلوں کی بنیاد رکھی جائے گی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




