تہران:
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے اور ایسے عناصر جو دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنی کے لیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ہے۔
عباس عراقچی کے مطابق ایران خطے میں استحکام اور مذاکرات کا حامی ہے تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




