ایرانی عدلیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں 8 خواتین کی سزائے موت ان کے مطالبے پر منسوخ کی گئی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے واضح کیا ہے کہ جن خواتین کا ذکر کیا جا رہا ہے، انہیں کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی۔ عدلیہ کا کہنا تھا کہ میدان میں ناکامی کے باعث ٹرمپ جھوٹی خبروں کے ذریعے کامیابیاں ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بھی ان خواتین سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ امن مذاکرات سے قبل ایران کو انہیں رہا کرنا چاہیے۔ تاہم آج انہوں نے ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دباؤ پر ان خواتین کی سزائے موت ختم کی گئی۔
ایرانی میڈیا نے اس بیان کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دعوے کے غلط ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا بیان دیا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




