تیل و گیس کے حالیہ بحران میں او جی ڈی سی مسلسل کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق او جی ڈی سی نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو-1 کنویں سے گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔
کنویں سے یومیہ 17.2 ملین مکعب فٹ گیس حاصل ہو رہی ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں کی کھدائی دسمبر 2025 میں شروع کی گئی، 3,870 میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے بعد گیس دریافت ہوئی۔
نئی دریافت سے توانائی بحران میں کمی اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




