اوورسیز پاکستانیوں کی جانب 10ماہ میں ترسیلات زر 33ارب ڈالر سے تجاوز کرنے سے معیشت کو استحکام ملنے، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باوجود خام تیل کی عالمی قیمتیں مستحکم رہنے سے انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو 177ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اسکے برعکس اوپن مارکیٹ میں دوسرے دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اثاثوں کی منتقلی کو آسان بنانے سے متعلق بجٹ اقدامات، ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے سے سپلائی میں بہتری کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 278 روپے 12پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی مارکیٹ فورسز کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 01پیسے کی کمی سے 278روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئی ۔
اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 08پیسے کے اضافے سے 279 روپے 57پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




