اسلام آباد:
امریکا کے قبضے میں گئے ایرانی جہاز کے عملے کے 22 ارکان پاکستان آںے کے بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی واپسی کی تصویر بھی جاری کردی۔
اطلاعات ہیں کہ انہیں بلوچستان اور سیستان کے راستے ایران واپس بھیج گیا ہے۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹویٹ میں ایرانی عملے کی پاکستان آمد کی بھی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ عملے کو بھیجا جارہا ہے تاہم بحری جہاز کو مرمت کے بعد کمپنی کے حوالے کردیا جائے گا۔
جہاز کی مرمت کے سبب ہی ابھی ایران صرف عملہ پہنچا ہے، توسکا جہاز مرمت کے بعد روانہ ہوگا۔
قبل ازیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ قبضے میں لیے گئے ایرانی بحری جہاز توسکا کے عملے کے 22 ارکان کو بحفاظت پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔
اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان افراد کو گزشتہ رات بحفاظت پاکستان منتقل کیا گیا تھا اور انہیں آج ایران روانہ کردیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی بحری جہاز کو بھی ضروری مرمت کے بعد اس کے اصل مالکان کو واپس کرنے کے لیے پاکستانی سمندری حدود میں واپس لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ایرانی اور امریکی حکام کی حمایت سے کیے جا رہے ہیں اور یہ عمل اعتماد سازی کا ایک اہم اقدام ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے لیے تحسین کا اظہار کرتا ہے اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے بات چیت، سفارت کاری اور ثالثی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




