حماس نے اپنے نئے عسکری کمانڈر محمد عودہ کی شہادت کی تصدیق کر دی جب کہ نماز جنازہ میں پورا غزہ اُمڈ آیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے تصدیق کی ہے کہ القسام بریگیڈ کے حال ہی میں مقرر کیے گئے عسکری ونگ کے سربراہ محمد عودہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملہ کے روز غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا جس میں محمد عودہ، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بیٹے بھی شہید ہوگئے۔
قبل ازیں اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد عودہ کو ایک ٹارگٹڈ اسٹرائیک میں نشانہ بنایا۔ وہ حماس کے اندر اہم عسکری منصوبہ بندی اور آپریشنز سے منسلک رہے تھے اور 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کے منصوبہ ساز تھے۔
محمد عودہ کو حال ہی میں عسکری ونگ کی قیادت سونپی گئی تھی جب ان کے پیش رو کمانڈر عز الدین الحداد کو چند روز قبل ہی اسرائیلی حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




