تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سکس سے اغواء ہونے والے نوجوان فرخ افضل کی تشدد زدہ لاش صوابی سے برآمد ہوگئی۔
اہلخانہ کے مطابق والدین کے اکلوتے بیٹے فرخ افضل کو گزشتہ رات گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ شور شرابے کی آواز سن کر وہ باہر نکلے تو دیکھا کہ چار سے پانچ نامعلوم افراد بیٹے کو زبردستی گاڑی میں ڈال رہے تھے۔
والد کا کہنا ہے کہ میں نے اور محلے داروں نے مل کر بیٹے کو چھڑوانے کی کوشش کی، تاہم اغواء کاروں نے فائرنگ شروع کر دی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ہم نے ون فائیو پر کال کر کے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دے دی۔
بعد ازاں پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ فرخ افضل کی لاش صوابی کے ایک اسپتال میں موجود ہے۔ اہلخانہ کے مطابق لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
واقعے کے بعد تھانہ کوہسار پولیس اور مقتول کے والد لاش وصول کرنے کے لیے صوابی روانہ ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




