ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان جانے والی فاطمی نامی خاتون مسافر کو مشکوک دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون مسافر کام ایئر کی پرواز RQ-928 کے ذریعے افغانستان روانہ ہو رہی تھی ، دورانِ امیگریشن کاؤنٹر اسٹاف نے اسے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا۔
تفصیلی جانچ پڑتال کے دوران خاتون مسافر کے افغان پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات مشکوک پائے گئے جبکہ نیشنل اسٹیٹس بھی مشتبہ قرار دیا گیا، ایف آئی اے امیگریشن نے خاتون مسافر کو آف لوڈ کرتے ہوئے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور موبائل فون قبضے میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے خاتون مسافر کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




