اسلام آباد؛ آٹے سے لدا ٹرک حادثے کا شکار، دو جاں بحق

WhatsApp Channel Join Now

اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو بائی پاس پر آٹے سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھارہ کہو بائی پاس میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک بچہ اور خاتون شامل ہیں، حادثے میں ایک بچی شدید زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ٹرک کا اگلا ایکسل ٹوٹنے سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بے قابو ٹرک سڑک کنارے چلتے پیدل افراد پر چڑھ دوڑا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار تاہم پولیس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور زخمی بچی کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top