اسلامیہ کالج پشاور میں خاتون ٹیچر مبینہ طور ہراسانی کا شکار ہوئیں، جنہوں نے وائس چانسلر کو تحریری شکایت جمع کرادی ہے۔
خاتون لیکچرار کی جانب سے وائس چانسلر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شعبہ باٹنی میں دوسرے سمسٹر کے ٹیسٹ کے دوران متعدد طلبا نے ٹیسٹ دینے سے انکار کیا اور مشتعل طلبہ نے دیگر اسٹوڈنٹس کو بھی ٹیسٹ نہ دینے پر اکسانا اور دھمکانا شروع کردیا۔
شکایتی مراسلے میں کہا گیا کہ طلبہ نے ٹیسٹ کا سوالیہ پرچے پھاڑ کر لیکچرار کے چہرے پر پھینکے، شرپسند طلبا خاتون لیکچرار اور طالبات کو کمرے میں بند کرکے چلے گئے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ طلبہ مزید لڑکوں کو ساتھ لے کر واپس آئے اور دھمکیاں دینا شروع کیں، لیکچرار کا گھیراؤ کیا اور کلاس روم میں محصور رکھا۔
خاتون لیکچرار کے شکایتی خط کی کاپی چیئرپرسن بوٹنی، چیف پروکٹر، سیکیورٹی افسر اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔
اسلامیہ کالج پشاور کی خاتون لیکچرار نے وائس چانسلرسے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث طلبہ کے خلاف فوری اور سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




