British Parliament acknowledges Pakistan’s role in Iran-US talks

WhatsApp Channel Join Now

برطانوی پارلیمںٹ میں ایران امریکا جنگ بندی، امن کیلیے کاوشیں اور ثالثی پر پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن محمد افضل خان نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بات کی اور ایوان کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکا ، ایران کے درمیان جنگ بندی، مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، ایسے وقت میں، وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ برطانوی حکومت پاکستان کی کس طرح سے ساتھ دے رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بتائیں کہ اتحادی ہونے کے ناطے برطانیہ نے امن کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان کا کتنا ساتھ دیا۔

اس پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری وزیراعظم شہباز شریف سے آخری بار تین روز قبل بات ہوئی تھی، کوئی شک نہیں مذاکرات اور امن کے حوالے سے پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا جس پر اُن کے شکر گزار ہیں۔

کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن مذاکرات کے حوالے سے برطانیہ کا تعاون مانگا تھا اور ہم اس عمل میں اُن کے ساتھ ہیں۔

 

 



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top