اس وقت دنیا کے مہنگے ترین پروجیکٹس کے طور پر کسی عمارت یا انفرا اسٹرکچر کا نہیں بلکہ جی ٹی اے 6 تذکرہ کیا جا رہا ہے اور اس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کی تیاری اور مارکیٹنگ پر آنے والی لاگت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی تعمیراتی لاگت سے بھی زیادہ ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق دبئی میں واقع 828 میٹر بلند برج خلیفہ کی تعمیر پر تقریباً 1.5 ارب ڈالر خرچ ہوئے تھے، جبکہ یہ منصوبہ 2010 میں صرف چھ برس کے عرصے میں مکمل ہوا۔
دوسری جانب، راک اسٹار گیمز نے جی ٹی اے 6 کے بجٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ تاہم، گیم انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق اس گیم کی تیاری اور تشہیری مہم پر مجموعی لاگت 2 ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گیم پر ایک دہائی سے زائد عرصے سے کام جاری ہے۔
یہ موازنہ سوشل میڈیا اور گیمنگ حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے کیونکہ ایک طرف دنیا کی بلند ترین عمارت ہے جبکہ دوسری جانب مکمل طور پر ڈیجیٹل دنیا میں تخلیق کیا گیا ایک ویڈیو گیم، جس کی لاگت اس سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




