فیفا نے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹول کی میزبانی آذربائیجان کو سونپ دی

WhatsApp Channel Join Now

فیفا کونسل کے بیورو نے پہلے انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹول کی میزبانی آذربائیجان کو دے دی ہے، نوجوان فٹبالرز کا یہ نیا عالمی ٹورنامنٹ 22 سے 31 اکتوبر 2026 تک منعقد ہوگا۔

فیفا کے مطابق ایونٹ میں دنیا بھر کی تمام رکن ایسوسی ایشنز کی انڈر 15 لڑکوں کی قومی ٹیمیں شرکت کریں گی جس کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے۔

اعلان کے مطابق 2027 کا ایڈیشن صرف انڈر 15 لڑکیوں کی قومی ٹیموں کے لیے مخصوص ہوگا جبکہ 2028 سے فیفا لڑکوں اور لڑکیوں کے الگ الگ عالمی ٹورنامنٹس منعقد کرے گا۔

آذربائیجان کو نوجوان فٹبال کے ایک اور بڑے ایونٹ کی میزبانی بھی حاصل ہے اور وہ 2027 کے فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کا مشترکہ میزبان بھی ہوگا۔

دوسری جانب فیفا کونسل کے بیورو نے فیفا آسیان کپ کے ضوابط کی بھی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اس نئے سلسلے کا پہلا ٹورنامنٹ رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں منعقد کیا جائے گا۔

 

 

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top