برطانیہ میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک ڈرائیور ہلاک جبکہ کم از کم 33 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیموں، فائر بریگیڈ اور طبی عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر ٹرین اور دوسری ریل گاڑی ایک ہی ٹریک پر آ گئیں، جس کے نتیجے میں شدید تصادم ہوا۔
حادثے میں ٹرین کے ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوئے، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق تصادم کے بعد کئی ڈبے پٹری سے اتر گئے اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ ریلوے حکام نے متاثرہ روٹ پر ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




