سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اینٹارکٹیکا کے برفیلے سمندری پانیوں میں رہنے والی ایک قسم کے بیکٹیریا میں مستقبل کے کینسر کے علاج (خصوصاً میلینوما کے خلاف) کے اہم راز چھپے ہو سکتے ہیں۔
محققین نے دریافت کیا کہ یہ میلانوما کو ختم کرنے والا بیکٹیریا سمندری جانداروں ایسیڈینز (جنہیں سی اسکوئرٹس بھی کہا جاتا ہے) پر نشوونما پا رہا تھا۔
یہ دریافت دنیا کے انتہائی دور افتادہ اور دشوار گزار علاقوں میں کی جانے والی چھ ہفتوں پر مشتمل ایک سائنسی مہم کے دوران ہوئی۔
یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا میں کیمسٹری کے پروفیسر بِل بیکر نے بتایا کہ ہم نے سب سے پہلے دریافت کیا کہ یہ سمندری جاندار ایک ایسے بیکٹیریا کی میزبانی کرتا ہے جس میں ایک زہریلا مرکب موجود ہے۔ یہ مرکب میلینوما کینسر کے خلیات کو ہلاک کر دیتا ہے، جبکہ عام انسانی خلیات کو نقصان نہیں پہنچاتا۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ دواؤں کی تیاری میں یہی خصوصیت سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے کیونکہ مقصد بیماری کا علاج کرنا ہے، مریض کو نقصان پہنچانا نہیں۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




