ایران امریکا معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا، وزیراعظم اور ولی عہد کا اتفاق

WhatsApp Channel Join Now

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر نظر رکھنے اور چوکس رہنے پر اتفاق کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں پر سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہوا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

ولی عہد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو امن معاہدے کی کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد نے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کے خلاف چوکس رہنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک جلد جامع اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے کر دستخط کریں گے اقتصادی پیکیج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مکمل کیا جائے گاوزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سرکاری دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیاوزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top