خیبرپختونخوا حکومت نے نئی مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں 5 مرلے تک رہائشی اور کمرشل پراپرٹی اور کم آمدنی والے ملازمین کے لیے ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی ہے اور بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بجٹ تقریر میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، صوبائی حکومت نے انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی شرح کو 2 فیصد سے کم کرکے 0.75 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5 مرلے تک کے رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز کو پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
بجٹ تقریر میں بتایا گیا کہ ہوٹل بیڈ ٹیکس کو 7 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد اور کم ازکم ماہانہ آمدنی والے افراد پر پروفیشنل ٹیکس ختم کرنے، گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کو پروفیشنل ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کی تجویز دی گئی ہےا۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صنعتی عمارات کے لیے ٹیکس بقایاجات پر30 فیصد چھوٹ کی تجویز دے دی گئی ہے۔
خیبرپخونخوا حکومت نے سابقہ فاٹا اور پاٹا کے لیے ٹیکس ریلیف پالسی برقرار رکھا ہے اورکہا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے فاٹا اور پاٹا پر کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا گیا۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




