پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی باکسرز اور کوچز کی سکلز اور تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ کے مطابق رواں سال پاکستان اور قازقستان کی حکومتی سطح پر ہونیوالے ایم او یو کے تحت قازقستان کے دو نامور کوچز قومی باکسرز اور کوچز کو دوسیشنز میں ٹریننگ کروا رہے ہیں۔
اس شراکت داری کے تحت پاکستانی باکسرز اور کوچز کو قازقستان کے شہرت یافتہ باکسنگ نظام سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن نے باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرواٸی ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




