ایرانی فٹبالر کے جشن نے نیا تنازع کھڑا کر دیا!

WhatsApp Channel Join Now

ایران فٹبال ٹیم کے اسٹار محمد محبی نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں گول اسکور کرنے کے بعد بندوق کے انداز میں جشن منانے کے بعد تنازع کی زد میں آگئے۔

15 جون بروز پیر کو کھیلے گئے میچ میں ایران نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 2-2 سے ڈرا کر کے کیا۔

محمد محبی نے سنسنی خیز مقابلے میں دوسرا گول داغ کر نیوزی لینڈ کی برتری کو ختم کیا۔

تاہم، ان پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ گول کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ سے بندوق بنا کر ہوا میں فائرنگ کرنے کا انداز اپنایا۔

بعد ازاں جشن جاری رکھتے ہوئے انہوں نے ہاتھوں سے دل بھی بنایا۔

کھیل کے بعد اسٹار کھلاڑی سے ان کے جشن کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جشن کا یہ طریقہ انہوں نے مداحوں کے لیے اپنایا، وہ سب ایرانی جو لاس اینجلس میں رہتے ہیں انہوں نے زبردست ماحول بنایا، وہ ان کے مشکور ہیں۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top