بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم بڑی مشکل میں پھنس گئی!

WhatsApp Channel Join Now

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

اتوار کے روز ایجبیسٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے متعین کردہ وقت میں ایک اوور کم کرانے پر میچ ریفری ٹروڈی اینڈرسن نے میچ فیس کا پانچ فی صد جرمانہ عائد کیا۔

فاطمہ ثنا کی جانب سے جرمانے کو قبول کر لیا گیا جس کے باعث معاملے کے لیے آفیشل سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

آن فیلڈ امپائر کلیئر پولوسیک اور جیکولین ولیمز، تھرڈ امپائر الوئز شیریڈن اور فورتھ امپائر سو ریڈفرن نے آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت یہ الزام عائد کیا۔

واضح رہ پاکستان کو بھارت کے خلاف 64 ربز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top