کراچی:
شدید گرمی کی لہر کے دوران شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن اور ملیر سمیت متعدد علاقے گھنٹوں سے بجلی سے محروم ہیں جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
اسکیم 33 کی مختلف رہائشی سوسائٹیوں جن میں مدراس سوسائٹی، اسٹیٹ بینک سوسائٹی اور گوالیار سوسائٹی شامل ہیں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
اسی طرح کراچی یونیورسٹی سوسائٹی، پی سی ایس آئی آر سوسائٹی، کوئٹہ ٹاؤن سوسائٹی اور نیو انچولی سوسائٹی سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی بندش برقرار ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی عدم دستیابی نے بچوں، خواتین، بزرگوں اور مریضوں کی مشکلات کئی گنا بڑھا دی ہیں۔
شہریوں کے مطابق بارہا شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی یا تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




