وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر میں اونٹنی کی آنکھیں نکالنے کے دلخراش واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی میرپورخاص سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بے زبان جانوروں پر ظلم و تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بے زبان جانوروں پر تشدد ایک غیر انسانی عمل ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے تھرپارکر کے محکمہ لائیو اسٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹر کو بھی ہدایت کی ہے کہ متاثرہ اونٹنی کا فوری اور مکمل علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




