چینی صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کریں گے جو کہ 2019 کے بعد سے یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پیانگ یانگ کے مطابق یہ ایک نادر دورہ ہوگا جو ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے تفصیلات فراہم کیے بغیر اطلاع دی ہے کہ شی جن پنگ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی دعوت پر پیر اور منگل کو دورہ کریں گے۔
دوسری جانب چینی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے ترجمان نے بھی اس دورے کی تصدیق کی۔
واضح رہے کہ یہ تقریباً سات سالوں میں شی جن پنگ کا شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔ چینی صدر نے آخری بار 20-21 جون 2019 کو پیانگ یانگ کا دورہ کیا تھا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




