بھارتی کرکٹ ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح کپتان سوریا کمار یادیو کو ناقص فارم کے باعث کپتانی سے ہٹاکر ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اب نئی رپورٹس میں شریاس ایئر کو سوریا کمار یادیو کی جگہ نیا کپتان مقرر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
Shreyas Iyer is set to replace Suryakumar Yadav as India’s T20I captain, and Vaibhav Sooryavanshi is set for his maiden call-up as India’s selectors look towards the LA 2028 Olympics and the T20 World Cup in the same year
Full story: https://t.co/MlK9hXhmXf pic.twitter.com/uwyz4s3nId
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) June 4, 2026
بھارتی سلیکٹرز 2028 لاس اینجلس اولمپکس اور اسی سال آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہفتے کو اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
سوریا کمار یادیو حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر اسکواڈ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی پی ایل سیزن میں توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔
دوسری جانب شریاس ایئر نے گزشتہ دو آئی پی ایل سیزنز میں شاندار بیٹنگ اور کامیاب قیادت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 2024 میں ٹائٹل جتوایا جبکہ مختلف فرنچائزز کو فائنلز تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
ادھر 15 سالہ ابھرتے ہوئے بلے باز ویبھاؤ سوریاونشی کو پہلی بار بھارتی ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے آئی پی ایل 2026 میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 776 رنز بنائے اور اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں سے سب کو متاثر کیا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




