بھارت نے ٹیرف لگائے اور امریکا میں کسی کو بتایا تک نہیں، صدر ٹرمپ

WhatsApp Channel Join Now


واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے برسوں تک امریکہ سے فائدہ اٹھایا اور اس کی وجہ یہاں نااہل لوگ تھے جنہوں نے اس صورتحال کو نظر انداز کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت نے تجارتی ٹیرف عائد کیے لیکن امریکہ میں کسی نے اس پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی انہوں نے بتایا۔

ان کے مطابق اب جلد واضح ہو جائے گا کہ ایران کے ساتھ کسی نہ کسی سطح پر معاہدہ طے پا رہا ہے۔

انہوں نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیل نہ بھی ہو تو بھی افزودہ یورینیم حاصل کیا جا سکتا ہے تاہم اگر ایران نے امریکی فوجیوں کو نقصان پہنچایا تو یہ دوبارہ جنگ کی طرف واپسی کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے تاہم معاہدے کی صورت میں ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ خلا سے ایران کے جوہری مقامات کی نگرانی کر رہا ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

توانائی پالیسی پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ کوئلے کی صنعت کے لیے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، 14 کول پاور پلانٹس اور 42 کوئلہ کانوں کے تحفظ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور عوام کو اربوں ڈالر کا ریلیف ملے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ میں 8 جنگیں رکوائی ہیں اور مزید تنازعات کے خاتمے کی کوشش جاری ہے۔ ٹرمپ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن کے لیے دونوں قیادت کی ملاقات ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو نیٹو پر مکمل انحصار نہیں کیونکہ امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے۔

لبنان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں جلد امن قائم ہو سکتا ہے۔



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top