اسلام آباد:
آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے۔ آئی ایم ایف نے جی ایس ٹی کی شرح 18سے بڑھا کر 19فیصد کرنے پر زور دیا ہے۔
نئے بجٹ کاحجم15.1ٹریلین سے بڑھاکر 15.5ٹریلین تک رکھنے کی تجویزہے۔ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف مزیدکم کرکے 13ہزار پانچ ارب روپے مقررکردیاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ فال کے باوجود آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف 15 ہزارارب سے زائد رکھنے پرزوردیا ہے۔ نئے بجٹ میں 220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق بجٹ میں تاجروں کیلیے فکسڈ ٹیکس سکیم متعارف کرانے کی تجویز ہے۔سالانہ 20کروڑ روپے سیل پر 25ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دیناہوگا۔
فکسڈ ٹیکس دینے والے تاجروں کو آڈٹ سے استثنی دینے کی تجویز ہے۔نئے بجٹ میں سپرٹیکس میں ایک سے 2 فیصد تک کمی کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے کیلئے ٹیکس سلیبز میں ردوبدل کی بھی تجویز ہے۔
تنخواہ دارطبقے کیلئے آخری سلیب کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے مزید مشاورت اوروفاقی کابینہ کی منظوری سے ریلیف ملے گا۔

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




