تجزیہ کار شہبازرانا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفدکام مکمل کیے بغیرواپس گیا۔
انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹراسٹیج میں کہا کہ عالمی ادارہ ہمارے ساتھ میرٹ پر معاملات نہیں کررہا، اسٹاف کی سطح پر ہونیوالے مذاکرات میں رعایت نہیں لے سکے۔
آئی ایم ایف بورڈ کے ساتھ اعتماد کا خسارہ کم ہورہاہے، تاہم اسٹاف کے ساتھ خسارہ بڑھ گیا،آج امریکاکے ساتھ تعلقات اچھے ہونے کا فائدہ ہوا،امریکا ،ایران جنگ میں نہ صرف خطہ بلکہ تمام ممالک متاثرہوئے۔
ماہرمعیشت عابد قیوم سلہری نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام اینٹی بائیوٹک نسخہ ہے جس کاکورس پوراکرنا ہوتا ہے ،ادھوراچھوڑنے کے بعددوبارہ وہی تکلیف ہوتی ہے تو زیادہ قوت والی دوا لینا پڑتی ہے،ہم نے بیس ،بائیس بار علاج مکمل کیے بغیر کورس چھوڑ دیا۔
ماہرمعیشت اشفاق تولہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پتہ ہے ہماری طبعیت زیادہ خراب ہے۔
Source link

Muhammad Ramzan is a Pakistani journalist, digital content creator, and blogger with 7 years of experience in online media. He writes clear, well-researched, and easy-to-read articles on Islamic topics, Ramadan initiatives, government welfare programs, and community issues. Known for his authentic and heartfelt style, he connects deeply with readers across Pakistan.




