حزب اللہ کو کچلنے کیلیے مزید طاقتور حملے کریں؛ نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو حکم

WhatsApp Channel Join Now

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ملکی فوج کو حزب اللہ کو مکمل طور پر کچلنے کی ہدایت کردی ہے جس کے لیے عسکری کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہمارے بہادر فوجیوں نے 600 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ اب ہم حزب اللہ پر دباؤ کم نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس کے برعکس میں نے فوج کو حزب اللہ کے خلاگ مزید سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ اب روایتی حملوں کے ساتھ ساتھ سائبر سے منسلک ڈرونز بھی استعمال کر رہی ہے۔ اس خطرے سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے اور جلد اس کا حل نکال لیا جائے گا۔

انھوں نے زور دیکر کر کہا کہ موجودہ صورتحال اسرائیل سے زیادہ طاقت اور شدت کے ساتھ حزب اللہ کو جواب دینے کا تقاضا کرتی ہے۔ ہم ان پر مسلسل اور گہرے فیصلہ کن وار کریں گے۔

لبنان کے جنوبی علاقے میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اپریل سے اب تک حزب اللہ کے جدید ڈرون سے کیے گئے حملوں میں 23 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں حزب اللہ کی جانب سے فرسٹ پرسن ویو (FPV) ڈرونز کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے باعث اسرائیلی فوج کو متعدد جانی نقصانات اٹھانا پڑے۔

اسرائیلی فوج کے بقول جنوبی لبنان میں جاری جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے تقریباً 5500 راکٹس اسرائیلی فوجی اہداف پر جبکہ 2500 راکٹ اسرائیل کے اندر فائر کیے۔

اس کے علاوہ تقریباً 300 ڈرون حملے بھی کیے گئے جن میں سے 25 ڈرون اسرائیل کے اندر ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 3 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 



Source link

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!
Scroll to Top